ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر پردیش میں مسلم ٹیکسی ڈائیورکی لنچنگ قابل مذمت۔ ایس ڈی پی آئی

اتر پردیش میں مسلم ٹیکسی ڈائیورکی لنچنگ قابل مذمت۔ ایس ڈی پی آئی

Wed, 09 Sep 2020 20:05:06    S.O. News Service

نئی دہلی 9ستمبر (ایس او نیوز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں نوئیڈا میں ایک مسلم ٹیکسی ڈرائیور کی لنچگ کی سخت مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ  6ستمبر 2020 کو دہلی سے وابستہ ٹیکسی ڈرائیور آفتاب عالم کو  اتر پردیش میں پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا تھا اور قتل کرنے سے پہلے آفتاب عالم کو جئے شری رام کا نعرہ لگانے اور شراب پینے پر دباؤ ڈالا گیا تھا  اور جب آفتاب نے  جئے شری رام کا نعرہ لگانے سے انکار کیا تو اُس کا قتل کردیا گیا تھا۔

ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ کے بیٹے نے بیان دیا ہے کہ انہوں نے ان کے والد کے آخری فون کال کو ریکارڈ کیا تھا۔جس میں قاتل ٹیکسی ڈرائیور آفتاب عالم سے جئے شری رام کے نعرے لگانے کو کہتے ہوئے سنے جاسکتے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری نے آر ایس ایس کے اس دعوے کی تضحیک کی کہ لنچنگ 'ہندوستانی روایات کیلئے اجنبی ہے'کیونکہ ان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی ملک میں اس طرح کی سلسلہ وار لنچنگ کے واقعات ہورہے ہیں۔ محمد شفیع نے اس بات کی طر ف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا  کہ لنچنگ کے حالیہ رجحان کو 1992میں ایودھیا کے سلسلے میں رتھ یاترا کے ساتھ شروع ہونے والے ہندوائزیشن کے مجموعی سیاسی منصوبے کو الگ نہیں کیا جاناچاہئے۔ سن 2002میں گجرات نسل کشی نے ہندتو اسکرپٹ کی مکمل پیروی کی تھی۔ یہ مسلمانوں کو دہشت زدہ کرنے اور عام لوگوں میں خو ف پیدا کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کو اتنا کمزور کردیا گیا ہے کہ وہ اس دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں اور اس طرح کے قاتل گروہوں کو بھگانے کیلئے عام لوگ اپنا اپنا طریقہ کار تیار کرنے پر مجبور ہیں۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع نے اتر پردیش پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قاتلوں اور ان کو تنخواہ دینے والوں کو بروقت پکڑیں اور متاثرہ افرادکے اہل خانہ کو معاوضہ ادا کریں۔ 


Share: